بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کھال اتارتے وقت مرغی کی گردن کا الگ کرنا

سوال

میں نے مرغی ذبح کی اور کھال اتارتے وقت اس کی گردن اتر گئی ، اس وقت تک میں نے پیٹ چاک نہیں کیا تھا تو اس صورت میں اس کا گوشت مکروہ ہوا  یا نہیں؟

جواب

جانور  ذبح کرکے اس کے  ٹھنڈا ہو جانے کے بعد اس کی گردن الگ کردینا جائز ہے، خواہ پیٹ چاک  کیا ہو یا نہ کیا ہو، ہاں ! جانور کے ٹھنڈا ہونے سے پہلے ہی اُس کی گردن کو تَن سے  جدا کر دینا مکروہ ہے ؛ لہذا صورتِ  مسئولہ میں اگر     آپ نے  مرغی کی کھال اتارتے وقت ، اس کا پیٹ چاک کرنے سے پہلے  اس  کی گردن  الگ کردی  تو اس سے کوئی کراہت نہیں آئے گی۔

الفتاوى الهندية (5/ 287):

"ويستحب الاكتفاء بقطع الأوداج و لايباين الرأس و لو فعل يكره."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201723
تاریخ01-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں