بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ہبہ اور ہدیہ میں فرق

سوال

ہدیہ اور ہبہ  میں فرق  کیا ہے؟


جواب

 ہدیہ  اور  ہبہ  میں مفهوم كے  اعتبار سے کوئی فرق نہیں،   دونوں کا مصداق  ایک ہی ہے ، ”هديه“  كا لفظ اردو  ميں زياده استعمال هوتا هے،   جب كه عربي ميں اس كے لیے ” هبه“   كا لفظ  مستعمل هے:

عمدة القاري شرح صحيح البخاري - (14 / 96):

"والفرق بين الصدقة و الهبة أن الصدقة هبة لثواب الآخرة والهدية هبة تنقل إلى المتهب إكراماً له، قلت: الصدقة قد تكون هبةً، والهبة قد تكون صدقةً، وإن الصدقة على الغني هبة، والهبة للفقير صدقة."

"ہدیہ: تحفہ، نذرانہ، نذر، پیش کش"۔ (فیروز اللغات)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144212201696
تاریخ01-08-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں