مبشرہ/ فجر نام رکھنے کا حکم
سوال
1: مبشرہ نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کے کیا معنی ہیں؟
2: فجر نام بھی رکھا جا سکتا ہے؟
جواب
" مُبَشِّرَہ" کا معنی ہے: خوش خبری دینے والی ۔ (القاموس الوحید، المادّہ: بشر، ص:167، ط:ادارۃ الاسلامیات)
" فَجْر" (راء کے سکون کے ساتھ) اس کا معنی ہے: صبح کا اُجالا۔ (القاموس الوحید، المادّہ: فجر، ص:1206، ط:ادارۃ الاسلامیات)
معنی کے اعتبار سے یہ دونوں نام رکھنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212201454
تاریخ28-07-2021

