بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شاہ زین نام رکھنے کا حکم

سوال

شازین نام کا مطلب پوچھنا ہے اور یہ نام مجھے رکھنا چاہیے؟

جواب

درست لفظ "شاہ زین" ہے،   اور"شاہ"  فارسی زبان کا لفظ ہے  بمعنی بادشاہ، اور "زین"  عربی  اور  فارسی میں مستعمل ہے، اس کا معنی  ہے: زیب و زینت، لہٰذا "شاہ زین" کا معنٰی ہے: "زیب و زینت کا بادشاہ"یہ نام رکھنا جائز تو ہے، تاہم بہتر ہے کہ بچے کا نام کسی نبی علیہ السلام یا صحابی رضی اللہ عنہ کے نام پر رکھا جائے، یا اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201429
تاریخ28-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں