كيا آٹھ سالہ لڑکی کا نکاح والد کی اجازت کے بغیر منعقد ہوتا ہے؟
سوال
آٹھ سالہ لڑکی کا نکاح والد کی اجازت کے بغیر منعقد ہوتا ہے؟
جواب
آٹھ سالہ لڑکی کا نکاح والد کی اجازت کے بغیر كيا جائے تو وہ والد کی اجازت پر موقوف رہے گا، والد چاہے تو اس کو نافذ کرسکتا ہے، اور چاہے تو ختم بھی کرسکتا ہے۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"وإن زوج الصغير أو الصغيرة أبعد الأولياء فإن كان الأقرب حاضرًا وهو من أهل الولاية توقف نكاح الأبعد على إجازته."
(الفتاوى الهندية: كتاب النكاح، الباب الرابع في الأولياء في النكاح (1/ 285)،ط. رشيديه)
فقط، واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

