معوذ نام رکھنے کا حکم
سوال
"معوذ" نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کا صحیح تلفظ کیا ہے اور اس کا معنٰی کیا ہے ؟
جواب
معوذ صحابی رسول کا نام ہے، لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔ اس کے تلفظ مُعَوَّذ (واو کی تشدید اور زبر کے ساتھ)اور مُعَوِّذ (واو کی تشدید اور زیر کے ساتھ)دونوں طرح سے منقول ہے، البتہ مشہور مُعَوَّذ ہے۔مُعَوَّذ (واو کے زبر کے ساتھ ) کا معنی اللہ کی پناہ میں دیا ہوا شخص اورمُعَوِّذ (زیر کے ساتھ) اللہ کی پناہ میں دینے والا شخص۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

