بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وضو میں مسواک کب کرنی چاہیے؟

سوال

مسواک کا کرنا سنت ہے،  لیکن سنت کلی کرنے کے بعد ہے یا پہلے؟

جواب

مسواک کرنا وضو کی سنتوں میں سے ہے، اور مسواک کا اصل محل کلی سے پہلے ہے۔

البحر الرائق میں ہے:

"وَاخْتُلِفَ فِي وَقْتِهِ، فَفِي النِّهَايَةِ وَفَتْحِ الْقَدِيرِ: أَنَّهُ عِنْدَ الْمَضْمَضَةِ، وَفِي الْبَدَائِعِ وَالْمُجْتَبَى: قَبْلَ الْوُضُوءِ، الْأَكْثَرُ عَلَى الْأَوَّلِ، وَهُوَ الْأَوْلَى؛ لِأَنَّهُ الْأَكْمَلُ فِي الْإِنْقَاءِ."

(١/ ٢١، [سنن الوضوء]، الناشر: دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201366
تاریخ27-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں