بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 ربیع الثانی 1448ھ 09 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جس عورت سے تعلقات ہوں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

سوال

ایک بندے کے اپنی ممانی کے  ساتھ  غلط تعلقات تھے ، ابھی  اس نے توبہ بھی کی ہے،  اب اس کے گھر والے اس کی شادی اسی ممانی کی بیٹی سے کروانا  چاہتے ہیں، یہ شادی ہو سکتی ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں   مذکورہ شخص نے جس عورت سے ناجائز  جسمانی تعلق  قائم کیا تھا، اس عورت کی بیٹی سے نکاح کرنا اس  پر حرام اور ناجائز ہے، واضح رہے کہ زنا کبیرہ گناہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے برا چلن قرار دیا ہے، لہٰذا اس کو چاہیے کہ مذکورہ فعل پر صدقِ دل سے توبہ کرے اور آئندہ اس طرح کے مواقع سے سختی سے اجتناب کرے، خصوصاً مذکورہ عورت اور اس کی بیٹی سے پردے کا اہتمام کرے۔

الفتاوى الهندية (1/ 274):

"من زنى بامرأة حرمت عليه أمها وإن علت وابنتها وإن سفلت". 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144212201350
تاریخ27-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں