بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ٹرک انشورنس کمپنی میں ملازمت کرنے کا حکم

سوال

کیا میں ٹرک انشورنس کمپنی میں بطور ایجنٹ کام کرسکتا ہوں ؟

 

جواب

انشورنس کمپنی کے معاملات سود اور قمار پر مشتمل ہوتے ہیں جو کہ شرعًا ناجائز اور حرام ہیں؛  اس  لیے کسی بھی انشورنس  کمپنی میں ملازمت کرنا شرعًا  جائز  نہیں  ہے۔

حاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 403):

"لأن القمار من القمر الذي يزداد تارةً وينقص أخرى، وسمي القمار قماراً؛ لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه، وهو حرام بالنص."

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201311
تاریخ26-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں