بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عید الاضحیٰ کے ایام میں قربانی کے علاوہ دیگر حلال جانور ذبح کرنا

سوال

کیا عیدالاضحیٰ کےدنوں میں کسی اورجانور کو ذبح کرکے کھانا حلال ہے (جیسے مرغی وغیرہ)؟

جواب

عيد الاضحيٰ کے دنوں میں کسی بھی حلال جانور کو ذبح کرکے کھانا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ قربانی کے لیے جانور (مثلًا  بکرا، گائے اور اونٹ وغیرہ ) شریعت کی طرف سے مقرر ہیں، ان کی علاوہ کسی اور جانور کی قربانی جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201263
تاریخ26-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں