بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کرونا ویکسین لگوانا

سوال

کروناویکسین لگوانے کاکیا حکم ہے؟

جواب

اگر  ماہر دین دار ڈاکٹر اس بات کی تصدیق کردیں  کہ   اس  ویکسین  میں کوئی حرام یا ناپاک  چیز ملی نہیں ہوئی ہے ، اور یہ مضر صحت نہیں  ہے اور  اور تجربے سے اس کا مفید ہونا ثابت ہوجائے  تو اس کا لگانا جائز ہوگا،  لیکن اس کے لیے کسی کو مجبور کرنا جائز نہیں  ہوگا، لہذا اس سلسلے میں دین دار ماہر ڈاکٹروں کی تصدیقات کی طرف رجوع کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201233
تاریخ25-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں