بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ستر دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کا حکم

سوال

کیا عورت کا ستر دیکھنے والے کا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ میاں بیوی  کے علاوہ کسی کے لیے ایک دوسرے کا ستر شدید ضرورت کے بغیر دیکھنا ناجائز اور حرام ہے، تاہم وضو کے بعد  اگر کسی کا ستر  دیکھ  لیا یا اپنا ستر دیکھ  لیا تو  اس  سے ستر  دیکھنے  والے اور  جس کا ستر دیکھا گیا ہو، دونوں میں سے  کسی کا  بھی وضو نہیں ٹوٹتا۔

المبسوط للسرخسی (1/183) :

"إن مسّ ذکرہ بعد الوضوء فلا وضوء علیه، وهذا عندنا، و کذلك إذا نظر إلی فرج امرأۃ."

   فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201197
تاریخ24-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں