بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گالی دینے اور گانا سننے سے وضو کا حکم

سوال

کیا گالی دینے سے اور گانا سننے سے  وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

گالی دینا اور گانا سننا  بڑا گناہ ہے،  اور دونوں ہی گناہوں  سے اجتناب لازم ہے، تاہم   ان  سے وضو نہیں ٹوٹتا، لیکن مستحب یہ ہے کہ اگر  کوئی  گناہ سرزد ہوگیا تو اس کے بعد دوبارہ وضو کرلے،  اوراگر وضو نہ کیا اور اسی وضو سے نماز پڑھ لی یا تلاوت کی تو نماز ہوجائے گی اور تلاوت کا ثواب ملے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (1 / 89):

"و مندوب في نيف و ثلاثين موضعاً، ذكرتها في الخزائن: منها بعد كذب، و غيبة، و قهقهة، و شعر، و أكل جزور، و بعد كل خطيئة، و للخروج من خلاف العلماء." 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201196
تاریخ24-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں