چھ بھائی اور چھ بہنوں میں ترکہ کی تقسیم
سوال
ایک اسّی (80) لاکھ کی قیمت کا گھر ہے اور اس میں 12 حصہ دار ہیں، 6 بھائی اور 6 بہنیں تو ان میں سے ہر ایک کا کتنا حصہ ہو گا ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ مکان ترکہ کا ہے اور مورث کے انتقال کی وجہ سے ورثاء کی طرف منتقل ہوا ہے تو ایسی صورت میں مذکورہ مکان اٹھارہ حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر ایک بھائی کو دو حصے اور ہر ایک بہن کو ایک حصہ ملے گا۔
یعنی اسی لاکھ روپے میں سے آٹھ لاکھ اٹھاسی ہزار آٹھ سو اٹھاسی روپے، اٹھاسی پیسے (888,888.88) ہر ایک بیٹے کو اور چار لاکھ چوالیس ہزار چار سو چوالیس روپے، چوالیس پیسے (444,444.44) ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

