میوزک پر مشتمل ویڈیوز پر ری ایکشن دینا
سوال
ایک صاحب نے ایک چینل کے ممبرز کے ساتھ بیٹھ کر ان کو ویڈیو پر ری ایکشن دیا، لیکن اس میں میوزک بھی تھا اور میوزک تو اسلام میں حلال نہیں ہے، تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
میوزک کا لگانا، سننا اور اس کی اشاعت کرنا، اسی طرح جان دار کی تصویر یا ویڈیو بنانا اور دیکھنا گناہ ہے، اگر کسی صاحب نے ایسا کیا ہے تو گناہ کا کام کیا ہے، ان کو اس سے توبہ کرنا چاہیے۔ باقی ری ایکشن اس کے حق میں دیا یا ردّ میں، اس کا حکم اس کے مضمون پر موقوف ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

