بھانجی، بھتیجی، پوتی اور نواسی کے شوہروں سے عدت کے دوران پردہ کا حکم
سوال
کیا بھانجی اور بھتیجی کا بیٹا، اسی طرح سے پوتی اور نواسی کا شوہر محرم ہیں؟ عدت میں آسکتے ہیں؟
جواب
سگی بھانجی اور بھتیجی کا بیٹا، اور نواسی اور پوتی کے شوہر محرم ہیں،جن سے عدت کے دوران پردہ کرنا لازم نہیں، عدت کے دوران معتدہ خاتون کے سامنے آسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212201138
تاریخ23-07-2021

