عقیقہ نہ کیا ہو تو قربانی کرنا کیسا ہے؟
سوال
ایسا شخص جس کا عقیقہ نہ ہوا ہو، اس کے نام سے قربانی کرنا کیسا ہے؟
جواب
عقیقہ کرنا مستحب ہے، اور اس کا مسنون وقت یہ ہے کہ پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کرے، اگر ساتویں دن عقیقہ نہ کرسکے تو چودھویں (14) دن ورنہ اکیسویں ( ۲۱) دن کرے۔لیکن اگر کوئی شخص عقیقہ نہ کرے تو اس سے نہ وہ گناہ گار ہوگا اور نہ ہی اس سے دیگر احکام میں کوئی فرق آئے گا، لہذا جس کا عقیقہ نہ ہوا ہواس شخص کا خود قربانی کرنا یا کسی اور آدمی کا اس کی جانب سے قربانی کرنا دونوں درست ہے،اور اس کی قربانی ادا ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

