قربانی کا گوشت دفن کرنا
سوال
کیا قربانی کا گوشت دفنایا جا سکتا ہے؟
جواب
قربانی کے گوشت کو دفن کرنا ضیاعِ مال کی وجہ سے جائز نہیں ہے، اگر خود ضرورت نہ ہو تو گوشت غرباء ،مساکین یا دیگر مسلمانوں میں تقسیم کردینا چاہیے،اگر ایک علاقے میں ضرورت نہ ہوتو دوسرے علاقے میں بھیج دیا جائے اور وہاں ضرورت مندوں میں تقسیم کردیا جائے۔
فتاوی رحیمیہ میں ہے :
"۔۔۔گوشت کا دفن کردینا جائز نہ ہوگا کہ اضاعتِ مال ہے۔"
(کتاب الاضحیۃ ،ج۱۰ / ص۳۳،ط:دارالاشاعت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

