عید کے تیسرے دن رات میں قربانی کرنا
سوال
کیا تیسرے دن رات میں قربانی کر سکتے ہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں عید الاضحی کےتیسرے دن یعني بارہ ذی الحجہ کو غروب آفتاب سے پهلے پهلےقربانی کرسکتے ہیں۔ تیسرے دن کا سورج غروب ہوتے ہی قربانی کا وقت ختم ہوجاتاہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"و يجوز في نهارها وليلها بعد طلوع الفجر من يوم النحر إلى غروب الشمس من اليوم الثاني عشر، إلا أنه يكره الذبح في الليل."
(كتاب الأضحية، الباب الثالث في وقت الأضحية، ٥ / ٢٩٥، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

