سگی بہن کی رضاعی بہن سے نکاح کرنا
سوال
میری بہن میرے چچا زاد کی رضاعی بہن بھی ہے، کیا میں اپنی چچا زاد بہن سے شا دی کر سکتا ہوں؟ دودھ میری چچی کا صرف میری ایک بہن نے پیا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں سائل کے لیے اپنی سگی بہن کی رضاعی بہن(جو کہ سائل کی چچا زاد بہن ہے) سے نکاح کرنا جائز ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"و تحل أخت أخيه رضاعًا كما تحل نسبًا، مثل الأخ لأب إذا كانت له أخت من أمه يحل لأخيه من أبيه أن يتزوجها، كذا في الكافي."
(كتاب الرضاع، ١ / ٣٤٣، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

