بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کا آخری وقت کیا ہے؟

سوال

عید الاضحیٰ کے تیسرے دن کس وقت تک قربانی ہو سکتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں عید کے تیسرے دن یعنی بارہ ذی الحجہ کے غروب آفتاب سے پہلے پہلے تک قربانی  کرنا جائز ہے، تیسرے دن کے غروبِ آفتاب کے بعد قربانی کرنا جائز نہیں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

’’وقت الأضحية ثلاثة أيام العاشر والحادي عشر والثاني عشر، أولها أفضلها وآخرها أدونها، ويجوز في نهارها وليلها بعد طلوع الفجر من يوم النحر إلى غروب الشمس من اليوم الثاني عشر، إلا أنه يكره الذبح في الليل.‘‘

( كتاب الأضحية، الباب الثالث في وقت الأضحية، ٥ / ٢٩٥، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201059
تاریخ22-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں