بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جانور کی قربانی کے بعد حصہ واپس لینا

سوال

 ایک شخص نے بڑے جانور میں قربانی کے حصے کی رقم ادا کی، جب قربانی ہو گئی تو  شدید ضرورت اور سفر کا عذر پیش کر دیا اور قربانی کا حصہ لینے کے بجائے اپنی رقم واپس لے کر چلے گئے، اب قربان ہونے کے بعد، ان شخص کا واپس رقم لے جانا کیسا ہے اور قربانی ان کے نام سے ہوئی اس حصے کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب مذکورہ شخص نے قربانی کے جانور میں ایک حصہ لیا اور اس کی رقم بھی ادا کر دی، پھر عید کے دن اُسی کی نیت سے قربانی بھی کر دی گئی تو یہ قربانی اُسی شخص کی طرف سے ادا ہو گئی، قربانی ہو جانے  کے بعد حیلے بہانوں سے اُس کا رقم واپس لینا درست نہ تھا، اب مذکورہ شخص  کے ذمہ ہے کہ وہ لی ہوئی  رقم واپس کرے  اور اپنا حصہ وصول کر لے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201043
تاریخ22-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں