بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پیٹ چاک کرنے سے پہلے سر جدا کرنا

سوال

 اگر جانور ذبح ہوگیا ہو اور بعد میں پیٹ چاک کیے بغیر گردن باقی جسم سے الگ کردینا  کیسا ہے؟

جواب

جانور  ذبح  کرنے  کے بعد ٹھنڈا ہونے سے پہلے اس  کی گردن الگ کرنا مکروہ  ہے، لہذا جب جانور کے ٹھنڈا ہونے کا اطمینان ہو جائے اس کے بعد گردن/ سر  جدا کیا جائے، اگرچہ اس کا پیٹ چاک نہ کیا ہو، پیٹ چاک کرنے سے پہلے بھی سر تن سے جدا کیا جا سکتا ہے۔

الفتاوى الهندية (5/ 287):

"و يستحب الاكتفاء بقطع الأوداج و لايباين الرأس و لو فعل يكره."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212201006
تاریخ22-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں