عقیقہ یا قربانی کے بڑے جانور میں حصے
سوال
عقیقہ یا قربانی کیلئے بڑے جانور کے پانچ حصے کرنے ہوتے ہیں یا سات حصے اسکی وضاحت فرمائیں؟
جواب
عقیقہ یا قربانی کے لیے بڑے جانور (اونٹ، گائے، بھینس وغیرہ)میں زیادہ سے زیادہ کل سات حصے کرسکتے ہیں ۔فقط واللہ اعلم
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے :
"فَلَا يَجُوزُ الشَّاةُ وَالْمَعْزُ إلَّا عَنْ وَاحِدٍ وَإِنْ كَانَتْ عَظِيمَةً سَمِينَةً تُسَاوِي شَاتَيْنِ مِمَّا يَجُوزُ أَنْ يُضَحَّى بِهِمَا ؛ لِأَنَّ الْقِيَاسَ فِي الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ أَنْ لَا يَجُوزَ فِيهِمَا الِاشْتِرَاكُ ؛ لِأَنَّ الْقُرْبَةَ فِي هَذَا الْبَابِ إرَاقَةُ الدَّمِ وَأَنَّهَا لَا تَحْتَمِلُ التَّجْزِئَةَ ؛ لِأَنَّهَا ذَبْحٌ وَاحِدٌ وَإِنَّمَا عَرَفْنَا جَوَازَ ذَلِكَ بِالْخَبَرِ فَبَقِيَ الْأَمْرُ فِي الْغَنَمِ عَلَى أَصْلِ الْقِيَاسِ". (10/ 278)
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

