مرحوم شوہر کی بیوہ ایک سے زیادہ ہوں تو ان کا حصہ
سوال
اگر کسی کی دو بیویاں ہوں اور اس کا انتقال ہو جائے تو ان بیویوں کو اس کی جائیداد کا کتنا حصہ ملے گا، جس طرح اگر ایک بیوی ہو تو اس کو آٹھواں حصہ ملتا ہے؟
جواب
شوہر کا انتقال ہوجانے کی صورت میں بیوہ ایک ہو یا ایک سے زیادہ ہوں، اگر مرحوم شوہر کی کوئی اولاد نہ ہو تو ان کو مرحوم شوہر کے ترکہ میں سے چوتھائی حصہ ملے گا،اور مرحوم شوہر کی اولاد ہونے کی صورت میں ان کو آٹھواں حصہ ملے گا، دونوں صورتوں میں اگر بیوہ ایک سے زیادہ ہوں تو وہ چوتھائی یا آٹھواں حصہ ہی ان میں برابر تقسیم ہوگا، ہر ایک کو الگ الگ چوتھائی یا آٹھواں حصہ نہیں ملے گا۔
الفتاوى الهندية (6 / 450):
"وَلِلزَّوْجَةِ الرُّبُعُ عِنْدَ عَدَمِهِمَا وَالثُّمُنُ مَعَ أَحَدِهِمَا، وَالزَّوْجَاتُ وَالْوَاحِدَةُ يَشْتَرِكْنَ فِي الرُّبُعِ وَالثُّمُنِ وَعَلَيْهِ الْإِجْمَاعُ، كَذَا فِي الِاخْتِيَارِ شَرْحِ الْمُخْتَارِ".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

