بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مور کے پنکھ (پر) گھروں میں رکھنے کا شرعی حکم

سوال

مور کے پنکھ (پر) گھروں میں رکھنے کا شرعی حکم کیا ہے؟

 

جواب

مور کے پنکھ (پر) سجاوٹ اور خوب صورتی وغیرہ کی نیت سے گھر میں رکھنا جائز ہے، لیکن برکت اور ثواب وغیرہ کی نیت سے رکھنا درست نہیں ہے، کیوں کہ مور کے پنکھ  گھر میں رکھنے کا باعثِ  برکت یا ثواب ہونا قرآن و حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200923
تاریخ20-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں