’’عَبدُ الْعَلِيّ‘‘ نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم
سوال
میرا نام "عبدالعلی" ہے، بعض لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تمہارے نام کے معنی صحیح نہیں ہیں۔ مہربانی کرکے راہنمائی فرمائیں۔
جواب
’’ الْعَلِيُّ‘‘ اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنیٰ میں سے ہے، اس لیے ’’عَبدُ الْعَلِيّ‘‘ نام رکھنا درست ہے، کیوں کہ اس کا معنی بنتا ہے ( الْعَلِيُّ کا بندہ)۔
قرآن کریم میں ہے:
{وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ} [البقرة: 255] فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

