بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کا جانور تبدیل کرنا

سوال

اگر قربانی کی نیت سے جانور خریدا ہوا ہو تو اس کی جگہ کسی اور جانور کی قربانی کر سکتے ہیں کیا ؟

جواب

قربانی کا جانور متعین کرنے کے بعد اسے تبدیل کرنا مناسب نہیں ہے، تاہم اگر صاحبِ نصاب شخص قربانی کا متعین شدہ جانور تبدیل کرکے دوسرے جانور کی قربانی کرے تو قربانی درست ہوجائے گی، البتہ اگر جانور تبدیل کرنے کے لیے پہلے جانور بیچ دے تو دوسرا جانور پہلے سے کم قیمت والا نہ ہو ، اور اگر دوسرا جانور اس سے کم قیمت والا ہو تو بقیہ اضافی رقم بھی صدقہ کردے۔

اور اگر کوئی شخص صاحبِ نصاب نہ ہو اور  وہ  قربانی کی نیت  سے جانور خرید لےتو اس پر اسی  متعین جانور کی قربانی کرنا واجب ہےاس کو جانور تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) :

"(وفقير) عطف عليه (شراها لها) لوجوبها عليه بذلك حتى يمتنع عليه بيعها (و) تصدق (بقيمتها غني شراها أولا) لتعلقها بذمته بشرائها أولا، فالمراد بالقيمة قيمة شاة تجزي فيها.(ج:6،ص:321)

  فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200898
تاریخ20-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں