غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا
سوال
کیا کسی غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دے سکتے ہیں؟
جواب
قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دیا جا سکتا ہے، البتہ مسلمان ضرورت مندوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کرنا اولیٰ ہے ۔
الفتاوى الهندية (5/ 300):
''ويهب منها ما شاء للغني والفقير والمسلم والذمي، كذا في الغياثية''.
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212200879
تاریخ20-07-2021

