بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وہ بکری جس کا ایک تھن بڑا اور ایک چھوٹا ہو اس کی قربانی کا حکم

سوال

بکری کاایک تھن چھوٹااوربڑاہواوردونوں میں دودھ صحیح آتاہوتواس کی قربانی کاکیاحکم ہے؟

جواب

مذکورہ جانور جس کا ایک تھن چھوٹا اور ایک تھن بڑا ہے  اور دودھ دونوں سے آتا ہے ،اس کی قربانی جائز ہے؛ کیوں کہ  تھن کا چھوٹا ہونا کوئی عیب نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

«وفي الظهيرية: ولا بأس بالجداء، وهي الصغيرة الأطباء جمع طبي: وهو الضرع»

(کتاب الاضحیۃ ج نمبر ۶ ص نمبر ۳۲۴،ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200876
تاریخ20-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں