بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد بلال نام رکھنا

سوال

محمد بلال نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’بلال‘‘  رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مشہور صحابی رضی اللہ عنہ کا نام ہے،  اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں معانی کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی،  اس لیے کہ ان کے نام پر نام رکھنا ہی باعثِ برکت ہوتا ہے، لہذا یہ نام اچھا ہے اور رکھ سکتے ہیں۔  نیز اس نام سے پہلے   لفظ  ’’محمد‘‘  لگا دینا مزید خیر و برکت کا باعث ہو گا۔

"من ولد له مولود فسماه محمدًا تبركًا به؛ كان هو ومولوده في الجنة". رواه ابن عساكر عن أبي أمامة رفعه، قال السيوطي في "مختصر الموضوعات": هذا أمثل حديث ورد في هذا الباب، وإسناده حسن".

(كشف الخفاء للعجلوني، ۲/۳۴۲، المکتبۃ العصریة)

   فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200832
تاریخ19-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں