بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جانور کا نتھنا کٹ گیا ہو تو اس کی قربانی کا حکم

سوال

جس جانور کا ناک کا نتھنا، رسی باندھنے کی جگہ درمیان میں سے کٹی ہوئی ہو، اس کی قربانی کا کیا حکم ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں   قربانی کے جانور کی ناک  کے نتھنے میں  رسی باندھنے کی وجہ سے کٹ لگ گیا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے، البتہ اگر ناک ہی کٹ گئی تو پھر اس کی قربانی جائز نہیں ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 323):

"(والجذاء) مقطوعة رءوس ضرعها أو يابستها، ولا الجدعاء: مقطوعة الأنف"

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200733
تاریخ18-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں