قربانی کے جانور کو تول کر خریدنے کا حکم
سوال
قربانی کے جانور کو تول کر خرید سکتے ہیں؟
جواب
جہاں زندہ جانور وزن سے فروخت کرنے کا رواج ہے وہاں (تول کر) وزن کے حساب سے جانور خریدنا جائز ہے، کیوں کہ اس میں دھوکا کم ہوتا ہے، اور ناتجربہ کار لوگ نقصان اٹھانے سے بچ جاتے ہیں۔ (قربانی کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212200715
تاریخ18-07-2021

