بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایمازون پرخریداری پر کیش بیک کا حکم

سوال

  میں بچوں کے  لیے "ایما زون"  سے کتاب خریدتا ہوں، کیا میں ان کا کیش بیک استعمال  کر سکتا ہوں،  کیا یہ میرے  لیے جائز ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں "ایمازون"  آپ کو خریداری پر بطورِ  انعام اگر کچھ رقم دیتا ہے تو وہ آپ کے  لیے حلال ہے،آپ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

اور اگر کیش بیک ملنے سے مراد کچھ اور ہے تو مکمل وضاحت کرکے سوال دوبارہ ارسال کردیجیے، ان شاء اللہ اس کی روشنی میں جواب دے دیا جائے گا۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200710
تاریخ18-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں