حصہ کے جانور کی قربانی میں دعا کیسے پڑھے؟
سوال
اگر سات حصے والا جانور ہے تو دعا پڑھتے ہوئے "منِّي"کے بعد دیگر نام کس طرح لیں گے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں یوں کہے: اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّي وَ مِنْ (اس کے بعد جن جن کی طرف سے قربانی کی جا رہی ہو ان سب کےنام لے لے جیسے: عمر و زینب و خالد و عائشہ)۔ فقط واللہ اعلم
قربانی کے وقت پڑھی جانے والے مستحب دعا کے لیے درج ذیل لنک پر فتوے ملاحظہ ہوں:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212200674
تاریخ18-07-2021

