بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ازرم میرال نام رکھنا

سوال

" اِزرَم میرال"  نام رکھنا کیسا ہے ؟ نیز مطلب کیا ہیں؟ 

جواب

"ازرم میرال":  ازرم  اور  میرال  دونوں ہی الفاظ عربی لغات میں تلاش کے باوجود   نہیں  ملے؛   البتہ "میرال"  ترکی  زبان  میں بطور اسم مستعمل ہے، جس کے معنی "غزال"  یعنی ہرنی کے ہیں،  میرال نام اگرچہ  رکھ  سکتے  ہیں، تاہم  اگر لڑکی کا نام رکھنا ہو توصحابیات رضی اللہ عنہن یا کسی نیک خاتون کے نام پر نام رکھنا یا اچھے معنی والا عربی نام رکھنا زیادہ بہتر ہوگا۔ اور اگر لڑکے کا نام رکھنا ہو تو انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کسی نام پر نام رکھنا بہتر ہوگا۔

جب کہ "ازرم"  کا  معنی  چوں کہ معلوم نہیں، لہذا جب تک معنی معلوم نہ ہوجائے، اس وقت تک "ازرم"  نام رکھنے سے اجتناب کیا جائے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200668
تاریخ17-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں