بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ مسنونہ میں جانور ذبح کرنا ضروری ہے

سوال

عقیقہ میں عام طور پر لڑکے کے لیے  2 دنبے  یا  2  بکرے، اور  لڑکی کے  لیے ایک بکرا یا دنبہ ذبح کیا جاتا ہے،  کیا جانور ذبح کرنا ضروری ہے ؟ یا جانور کی پوری قیمت  کھلے دل کے ساتھ صدقہ کی جا سکتی ہے ؟

جواب

عقیقہ مسنونہ میں جانور کا ذبح کرنا شرعًا ضروری ہے، جانور کی قیمت صدقہ کردینے سے عقیقہ مسنونہ ادا نہ ہوگا۔

تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

عقیقہ کے بجائے قیمت دینا

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200662
تاریخ17-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں