قربانی کا جانور مر جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال
قربانی کا جانور مرجاۓتو کیاکریں؟
جواب
اگر صاحبِ نصاب آدمی نے قربانی کے لیے جانور خریدا تھا اور جانور قربانی سے قبل ہی مرگیا یا مرنے سے پہلے اسے ذبح کرلیا تو اس صورت میں اس شخص پر دوسری قربانی کرنا واجب ہے، چاہے جانور ادھار پر لے یا کوئی چیز فروخت کر کے قربانی کرے۔ اگرقربانی کے ایام میں اس شخص نے قربانی نہیں کی تو قربانی کے دن گزرنے کے بعد اس پر ایک متوسط جانور کی قیمت فقراء ومساکین پرصدقہ کرنا واجب ہے۔ البتہ اگرجانور خرید نے والا شخص غریب تھا اورجانور قربانی سے پہلے مرگیا یا گم ہوگیا تو اس پر دوسری قربانی واجب نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

