بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جنازہ پڑھانے کے وقت میت پر چادر وغیرہ سے سایہ کرنے کا حکم

سوال

کیا جنازہ کے وقت امام کے سامنے میت کے پاس تین یا چار لوگوں کا کھڑے ہوکر اس کے اوپر چادر سے سایہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ جنازہ پڑھانے کے وقت میت کو دھوپ وغیرہ سے بچانے کے لیے  اگر کوئی اور   طریقہ نہیں  ہے تو مذکورہ طریقے سے میّت پر سایہ کر نا جائز ہے، البتہ جنازے کے وقت موجود مکلف لوگوں کو جنازہ چھوڑنا نہیں چاہیے، یہ میت کا حق بھی ہے اور اس میں بہت بڑا اجر بھی ہے، اس لیے میت کے اوپر سایہ کرنے کی حتی الامکان کوئی اور ترتیب بنانی چاہیے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200557
تاریخ16-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں