لفظِ رمضان کو ’Ramdhan‘ یا ’Ramdan اور لفظِ عید الاضحیٰ کو ’Eid ul Adha‘ لکھنے کا حکم
سوال
کیا رمضان کو انگلش میں ramdhan یا ramdan اور اسی طرح عید الاضحیٰ کو Eid ul adha لکھنا مناسب ہے یا نہیں ؟
جواب
رومن اردو لکھتے وقت لفظِ ’ض‘ کی ادائیگی کے لیے انگریزی کا لفظ ’D‘ یا ’DH‘ استعمال ہوتا ہے، اس لیے لفظِ رمضان کو ’Ramdhan‘ یا ’Ramdan‘ اور لفظِ عید الاضحیٰ کو ’Eid ul Adha‘ لکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212200555
تاریخ16-07-2021

