مسیحی (عیسائی) کی نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم
سوال
کیا مسیح (عیسائی) کا نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے؟
جواب
واضح رہے کہ نمازِ جنازہ پڑھنے کے لیے میت کا مسلمان ہونا شرط ہے، جب کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد جن کو "عیسائی" کہا جاتا ہے چوں کہ وہ بھی کافر ہوتے ہیں؛ اس لیے دیگر کفار کی طرح ان کی نمازِ جنازہ پڑھنا بھی جائز نہیں ہے۔
أحكام القرآن للجصاص ط العلمية (3 / 185):
"قوله تعالى: {ولا تصل على أحد منهم مات أبدا ولا تقم على قبره} فيه الدلالة على معان: أحدها: فعل الصلاة على موتى المسلمين وحظرها على موتى الكفار."
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)(523/1):
"والحق حرمة الدعاء بالمغفرة للكافر."
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 207):
"(وشرطها) ستة (إسلام الميت ... الخ)"
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

