شوہر کا بیوی کے پیسوں سے اپنی قربانی کرنے کا حکم
سوال
کیا خاوند بیوی کی رضامندی سے اس کے مال سےاپنے نام کی قربانی کر سکتا ہے کہ نہیں ؟
جواب
اگر بیوی راضی ہو تو خاوند کے لیے بیوی کے پیسوں سے اپنی طرف سے قربانی کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212200551
تاریخ16-07-2021

