شادی شدہ عورت کا اپنے میکے میں قربانی کرنے کا حکم
سوال
اگر شادی شدہ عورت پر قربانی واجب ہو ۔اور اس کے امی ابو وغیرہ اور بہن بھائی ضرورت مند ہوں ۔تو کیا وہ قربانی اپنے سسرال کے بجائے اپنے میکے میں کر سکتی ہے؟ جب کہ سسرال والے بھی قربانی کر رہے ہوں۔
جواب
شادی شدہ عورت جس پر قربانی واجب ہو وہ اپنے سسرال کی طرح اپنے میکے میں بھی قربانی کرسکتی ہے، ایسا کرنے میں شرعًا کوئی حرج نہیں، بلکہ میکے والوں (والدین اور بہن بھائیوں) کی حاجت کی بنا پر ایسا کرنا اجر و ثواب کا بھی باعث ہے،اس میں اگر سسرال والوں کا کوئی تحفظ ہو تو بہتر ہے کہ اسے افہام وتفہیم سے دور کرلیاجائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

