کھیتی کا ہل جوتنے والے جانور کی قربانی کا حکم
سوال
ایک جانور ہے جو کھیتی کا ہل جوتا ہوا ہے، کیا اس کی قربانی جائز ہے؟
جواب
بصورتِ مسئولہ جس بیل یا گائے نے ہل جوتا ہو، اگر اس کی عمر کم از کم دو سال ہو، اور اس میں قربانی سے مانع کوئی عیب نہ ہو تو اس کی قربانی کرنا جائز ہے، ہل جوتنا قربانی کے لیے عیب نہیں ہوتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212200503
تاریخ16-07-2021

