تعمیل نام رکھنا
سوال
''تعمیل ‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
تعمیل کے معنی ہیں: (ع) عمل کرنا، عامل بنانا، حاکم بنانا، کام کی اجرت ادا کرنا (از لغات فارسی)، یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نام پر اور بچیوں کے نام صحابیات کے ناموں پر رکھے جائیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212200447
تاریخ15-07-2021

