جانور کا پیدائشی کان نہ ہو تو قربانی کا حکم
سوال
جس جانور کا کان قدرتی طور پر نہ ہو، اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟
جواب
جس جانور کا پیدائشی ایک یا دونوں کان نہ ہوں، اس کی قربانی جائز نہیں ہے۔
الفتاوى الهندية (5 / 297):
"وَ لَاتَجُوزُ الْعَمْيَاءُ وَالْعَوْرَاءُ ... وَمَقْطُوعَةُ الْأُذُنَيْنِ وَالْأَلْيَةِ وَالذَّنَبِ بِالْكُلِّيَّةِ، وَاَلَّتِي لَا أُذُنَ لَهَا فِي الْخِلْقَةِ، وَتُجْزِئُ السَّكَّاءُ وَهِيَ صَغِيرَةُ الْأُذُنِ فَلَاتَجُوزُ مَقْطُوعَةُ إحْدَى الْأُذُنَيْنِ بِكَمَالِهَا وَاَلَّتِي لَهَا إذْنٌ وَاحِدَةٌ خِلْقَةً."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

