بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گائے کا بٹ (اوجھڑی) کھانے کا حکم

سوال

گائے کا بٹ ( اوجھڑی ) کھانے کا کیا حکم ہے ؟ جائز ہے یا ناجائز ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں گائے کا بٹ (اوجھڑی) کھانا جائز ہے، البتہ خوب پاک و صاف کر کے کھایا جائے۔

’’امداد الفتاوی‘‘  میں ہے:

’’ اوجھڑی کی حلت اس لیے ہے کہ اس میں کوئی وجہ حرمت کی نہیں،  فقہاء نے اشیائے حرام کو شمار کردیا ہے، یہ ان کے علاوہ ہے، یہ شمار ’’درمختار‘‘  کے مسائل شتٰی میں مذکور ہے: والغدة، والخصیة والمثانة، والمرارة، والدم المسفوح، والذکر۔ اهـ ‘‘ (4/104)

’’فتاوی رشیدیہ‘‘  میں ہے:

’’حلال جانور کی اوجھڑی اور بٹ دونوں حلال ہیں، یہ دونوں حلال جانور کے ان سات اجزاء میں شامل نہیں جو ناجائز ہیں؛ اس لیے حلال جانور کی بٹ اور اوجھڑی کا کھانا جائز ہے۔‘‘

  (فتاوی رشیدیہ ، ص: ۵۵۱،۵۵۲، باقیات فتاوی رشیدیہ، ص ۳۶۸،)

’’فتاوی رحیمیہ‘‘  میں ہے:

’’ فقہاء نے جانور کی سات چیزوں  کو حرام قراردیا ہے ان سات چیزوں  میں  اوجھڑی شامل نہیں  ہے، لہذا اسے حلال کہا جائے گا، جو اسے حرام قرار دیتے ہیں  وہ دلیل پیش کریں۔‘‘

(10/81، ط: دار الاشاعت) 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144212200356
تاریخ14-07-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں