گائے کا ایک تھن نہ ہو تو قربانی کا حکم
سوال
بڑی گائے / بھینس جس کا ایک تھن پیدائشی نہ ہو کیا اس کی قربانی جائز ہے؟
جواب
گائے یا بھینس کا ایک تھن نہ ہو تو اس کی قربانی جائز ہے، البتہ اگر دو یا اس سے زائد تھن نہ ہوں تو پھر قربانی جائز نہیں ہوگی۔
فتاوی شامی میں ہے:
وفي الشاة والمعز إذا لم يكن لهما إحدى حلمتيهما خلقة أو ذهبت بآفة وبقيت واحدة لم يجز، وفي الإبل والبقر إن ذهبت واحدة يجوز أو اثنتان لا۔(6/324)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212200318
تاریخ14-07-2021

