گائے میں شریک دو حصہ داروں کے درمیان گوشت کی تقسیم
سوال
ایک گاۓمیں دو شریک نے قربانی کرنے کا ارادہ کیا، ان میں ایک کا روپیہ 60000 اور ایک کا روپیہ 30000، کیا ان کی قربانی درست ہوگی؟ اورکس طرح گوشت تقسیم کریں گے؟
جواب
واضح رہے کہ دو آدمیوں کا ایک گائے میں شریک ہونا درست ہے،لہذا صورتِ مسئولہ میں ایک شریک کا دو تہائی حصہ ہوگا اور ایک شریک کا ایک تہائی حصہ۔ اور دونوں اپنے اپنے حصے کے بقدر گوشت تقسیم کرلیں گے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212200311
تاریخ14-07-2021

