بارش کے پانی پر سورہ کوثر سات مرتبہ پڑھ کر دم کرنا کیا حدیث سے ثابت ہے؟
سوال
بارش کے پانی پہ سورہ کوثر 7 مرتبہ پڑھ کر پینے سے اولاد کا ہونا، کیا یہ حدیث نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ہے؟
جواب
سوال میں ذکر کردہ عمل مجربات میں سے، جسے اختیار کرنا جائز ہے، البتہ ایسی کوئی روایت نہ مل سکی، لہذا اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144212200287
تاریخ13-07-2021

